• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی حکومت کا پاکستان میں فوجی عدالتوں میں 25 شہریوں کی سزا پر ردعمل

برطانوی حکومت نے پاکستان میں فوجی عدالتوں میں 25 شہریوں کی سزا پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ 

برطانوی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق برطانیہ پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے۔ 

ترجمان برطانوی وزارت خارجہ کے مطابق برطانیہ پاکستان کے قانونی عمل میں مداخلت نہیں کرتا، فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل شفافیت اور آزاد نگرانی کی کمی کا باعث بنتا ہے۔ یہ ایک منصفانہ ٹرائل کے حق کو کمزور کرتا ہے۔ 

ترجمان برطانوی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی حکومت بین الاقوامی معاہدہ برائے شہری و سیاسی حقوق کے تحت عہد کی پاسداری کرے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید