• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات مذاق رات نہ بن جائیں: شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید—فائل فوٹو
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید—فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں پہلے دن سے مذاکرات کا حامی ہوں، لیکن ایسا نہ ہو مذاکرات کے نام پر مذاق رات نہ بن جائیں۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں مذاکرات ہوں اور نتیجہ خیز ہوں، مجھ پر اتنے کیسز بنائے گئے کہ میں اکتا چکا ہوں

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جیلیں بھر دی گئی ہیں، سیاسی کارکنوں کو جیلوں میں ٹھونسا جا رہا ہے، جو کچھ ہو رہا ہے اس کے باعث پوری دنیا کی انگلیاں پاکستان پر اٹھ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنا اور لوگ رہا نہ ہوئے تو عالمی دباؤ بڑھے گا، میں آج بھی کہتا ہوں کہ عام معافی دیں۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ مذاکرات کی بیل منڈھے چڑھتی نظر نہیں آ رہی، حکومت عالمی دباؤ کا شکار ہے، معیشت مزید نہ بیٹھ جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت جوڈیشل کمیشن بنائے، جیلوں کے دروازے کھولے۔

قومی خبریں سے مزید