• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُمید ہے کہ کُرم فریقین میں بہت جَلد امن معاہدے پر اتفاق ہو جائے گا: یرسٹرسیف

مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف---فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف---فائل فوٹو 

خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کے پی حکومت نے پارا چنار روڈ محفوظ بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں، اُمید ہے کہ فریقین میں بہت جَلد امن معاہدے پر اتفاق ہو جائے گا۔

اپنے بیان میں بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ پارا چنار روڈ کے لیے 399 اسپیشل پولیس فورس کے قیام کی منظوری دی ہے، کرم کے متاثرہ علاقوں میں پولیس چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی، کرم کو بنکرز اور اسلحے سے صاف کیا جائے گا۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ فرقہ وارانہ منافرت والے سوشل میڈیا اکاونٹس بند کرنے کے لیے ایف آئی اے کا سیل قائم کر دیا ہے، حکومتی اقدامات کا مقصد علاقے میں صدی پرانے تنازع کا پائیدار اور مستقل حل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں جانی و مالی نقصانات کا تعین کیا جا رہا ہے، کرم میں ادویات اور مریضوں کو پشاور لانے کے لیے ہیلی کاپٹر روزانہ اڑان بھر رہا ہے، کرم سے 500 افراد کو پشاور اور دیگر مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور خود تمام معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید