• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا نے وفاق سے کُرم میں ایف سی تعیناتی کی درخواست کردی


خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق سے کُرم میں ایف سی تعیناتی کی درخواست کردی ہے۔

دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق سے کُرم میں ایف سی تعیناتی کی درخواست کردی، حساس علاقوں میں پولیس کی اضافی نفری کی تعیناتی بھی کی جائے گی۔

کرم میں امن کے قیام کیلئے گرینڈ جرگہ کو طویل مدت تک جاری رکھا جائے گا، کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ حکومتی تحویل میں لیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق امن کو نقصان پہنچانے والوں کےخلاف بلا تفریق کارروائیاں کی جائیں گی، امن و امان خراب کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔

قبائلی اضلاع سمیت کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈی آئی خان اور دیگر اضلاع کے ڈی پی اوز کو بھی بم بروف گاڑیاں دی جائیں گی، کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کیلئےبھی بم پروف گاڑیوں کا بندوبست کیا جائےگا۔

قومی خبریں سے مزید