• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KP کابینہ، کرم آفت زدہ قرار، ریلیف ایمرجنسی کی منظوری، وفاق سے FC تعیناتی کی درخواست

پشاور(ایجنسیاں)خیبر پختونخوا کابینہ نے ضلع کرم کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے ریلیف ایمرجنسی کی منظوری دے دی جبکہ صوبائی حکومت نے وفاق سے ضلع کرم میں ایف سی تعینات کرنے کی بھی درخواست کردی‘دستاویزکے مطابق امن وامان کو خراب کرنے والوں کو دہشت گرد قراردیا جائے گا ۔ ادھرمشیراطلاعات کا کہناہے کہ علاقے کے راستے کھولنے سے متعلق بھی جلد خوشخبری ملے گی‘2دن کے وقفے کے بعد جرگہ دوبارہ ہوگا جس میں پائیدار امن کے لیے معاہدہ کیا جائے گا۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایاکہ علاقے میں ریلیف ایمرجنسی اورہنگامی بنیادوں پر ہونے والی امدادی سرگرمیوں کی قانونی منظوری دے دی گئی ‘صوبائی حکومت نے متعلقہ حکام کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ریلیف ایمرجنسی میں ادویات اور اشیائے خورونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ ریلیف ایمرجنسی میں ادویات فراہمی، خوراک، ایئر سروس کے ذریعے آمدورفت شامل ہے، کرم میں صورتحال پرامن ہونے تک ریلیف سرگرمیاں جاری رہیں گی۔قبل ازیں کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی ٰخیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاکہ علاقے کے لوگ امن چاہتے ہیں لیکن کچھ عناصر فرقہ وارانہ منافرت کے ذریعے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘یہ عناصر مسئلے کو دوسرا رنگ دینے کے لیے غلط بیانیہ بنا رہے ہیں، علاقے میں غیر قانونی بھاری ہتھیاروں کی بھر مار ہے۔
اہم خبریں سے مزید