ملکۂ کوہسار مری اور گلیات میں وقفے وقفے سے ہونے والی برف باری کا سلسلہ تھم گیا جبکہ آزاد کشمیر کی گریس ویلی میں شدید سردی کے باعث دریائے نیلم پر پانی جم گیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق مری میں برف باری تھمنے کے بعد دھوپ نکل آئی ہے تاہم سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
مری کے ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں کارش بڑھ گیا ہے جبکہ مری کے تمام راستے اور سڑکیں کھلی ہوئی ہیں۔
محکمۂ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مری میں درجۂ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔