• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلحے کے زور پر شمالی وزیرستان میں شہری، ملتان میں طالبہ اغواء

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

خیبر پختون خوا کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ سے ایک شخص کو اغواء کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق شیر ایاز کو گزشتہ شب گھر سے اغواء کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مغوی کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

دوسری جانب ملتان شہر کے نشتر میڈیکل کالج کے گارڈن سے اسپتال کے وارڈ بوائے نے آؤٹ سائیڈر کی مدد سے فائنل ایئر کی طالبہ کو اغواء کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے طالبہ کو بازیاب کرالیا، ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق کینٹ نشتر کا طالب علم معاذ ارشد اپنی بیج میٹ خدیجہ رومان کے ہمراہ نشتر یونیورسٹی سے ہاسٹل کی طرف جا رہے تھے کہ وارڈ بوائے عبدالرحمٰن اپنے ایک آؤٹ سائیڈر ساتھی عبدالکریم کے ساتھ کار سے نکلا اور اسلحے کے زور پر زبردستی ان کی ساتھی کو اغواء کر کے کار میں بٹھا کر فرار ہو گیا۔

قومی خبریں سے مزید