• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارا چنار میں فرقہ وارانہ مسئلہ نہیں، ملک دشمن فساد میں ملوث، ایم ڈبلیو ایم

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری اور دیگر رہنمائوں نے وحدت ہائوس میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاراچنار میں فرقہ وارانہ مسئلہ نہیں ایک مخصوص ملک دشمن گروہ فساد میں ملوث ہے، صوبائی حکومت اہل تشیع کے قتل میں برابر کی ذمہ دار، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ شہریوں کی نسل کشی پر جواب دہ ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاراچنار کے غیور عوام نے شہداء کے جسد خاکی کے ہمراہ پاراچنار میں 5 روز سے دھرنا دیا ہوا ہے اور اس پر امن احتجاج سے اظہار یکجہتی کیلئے قائد وحدت سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بھی ملک گیر احتجاجی دھرنوں کا اعلان کردیا ہے جس کی ضمن میں کراچی میں مرکزی احتجاجی دھرنا نمائش چورنگی پر شروع کیا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ ضلع کرم دہشتگردوں کی آماجگاہ بن گیا ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹٰی آئی فی الفور نااہل وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو برطرف کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید