• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں واحد پاکستانی ہوں جو بھارت بھارتی فنکاروں کو کام دینے گیا: وارث بیگ

گلوکار وارث بیگ — فائل فوٹو
گلوکار وارث بیگ — فائل فوٹو 

پاکستان میوزک انڈسٹری کے سینئر گلوکار وارث بیگ کا کہنا ہے کہ وہ واحد پاکستانی ہیں جو کام کی تلاش میں بھارت نہیں گئے بلکہ اُنہوں نے بھارتی فنکاروں کو کام دیا۔

وارث بیگ نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے شو کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے آپ کو اس لیے خوش قسمت سمجھتا ہوں کیونکہ پاکستان سے جتنے بھی لوگ بھارت گئے وہ وہاں کام کی تلاش میں گئے لیکن میں بھارت اس لیے گیا تاکہ وہاں کے فنکاروں کو کام کرنے کا موقع فراہم کر سکوں۔

گلوکار نے بتایا کہ میں نے بھارت کے فنکاروں کو اچھے معاوضے پر کام دیا، جس وقت میں بھارت گیا تب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اچھے نہیں تھے اور ویزا بہت مشکل سے ملتا تھا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جب ایسی صورتحال میں آپ دوسرے ملک جاتے ہیں تو آپ کا اپنے ملک میں نام ہونا چاہیے تاکہ دوسرے ملک جا کر بتا سکیں کہ آپ کے پاس اب تک اتنا تجربہ ہے۔

وارث بیگ نے کہا کہ میں نے اپنے ملک کی عزت کا ہمیشہ خیال رکھا ہے، میں پیسے کمانے اور شہرت کے حصول کے لیے کبھی بھی اپنے ملک کی عزت و وقار پر سمجھوتا نہیں کر سکتا۔

اُنہوں نے ملائکہ اروڑا اور امرتا اروڑا کے ساتھ اپنی میوزک ویڈیوز کے لیے کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بھی بات کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید