• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہت فتح علی خان نے بولڈ ماڈلز کے ساتھ ’بدو بدی 2‘ ریلیز کردیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار چاہت فتح علی خان نے نئی بولڈ ماڈلز کے ساتھ ’بدو بدی 2‘ ریلیز کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شوقین گلوکار نے اپنے نئے گانے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

گانے کی ویڈیو میں چاہت فتح علی خان کو بولڈ ماڈلز کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹا ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ نئے سال کی خصوصی پیشکش، چاہت فتح علی خان نے اپنے مداحوں کے لیے نئے ماڈلز کے ساتھ اپنا نیا گانا ’بدو بدی 2‘ ریلیز کر دیا ہے۔

شوقین گلوکار کے اس نئے گانے کے بول پرانے گانے سے مختلف ہیں، اس بار انہوں نے بھارتی نژاد برطانوی گلوکار و پاپ سینسیشن جونی زی عرف تاز کا 90 کی دہائی کا مشہور گانا ’نچاں گے ساری رات سونیا وے‘ کے بول پر بدو بدی کا تڑکا لگایا ہے۔

چند گھنٹوں قبل ریلیز کیے گئے ان کے گانے کو انسٹاگرام پر 13 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید