• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہاڑی: امام مسجد کا قاتل اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

 وہاڑی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ 2 فرار ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق وہاڑی کے علاقے پل لاڑانوالہ میں ناکے پر روکنے کے دوران موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی تاہم ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

  پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 13 دسمبر کو دورانِ ڈکیتی امام مسجد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا، ہلاک ملزم سے مقتول امام مسجد کا چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید