• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف کی 7 کارروائیاں، 4 کروڑ روپے کی 149 کلو گرام منشیات برآمد

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

منشیات اسمگلنگ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس  (اے این ایف) نے 7 کارروائیوں کے دوران 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 149 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق پشاور ایئر پورٹ سے جدہ کے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 30 کیپسول برآمد ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں پارک کے قریب پارسل سے 31 نشہ آور گولیاں برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی کے کوریئر آفس سے آسٹریلیا کے لیے بک پارسل سے 150 گرام آئس برآمد کی گئی۔

اسی طرح ضلع چاغی میں اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 90 کلو افیون اور 10 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔

بلوچستان میں کوسٹل لائن پسنی کے غیر آباد علاقے سے 45 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔

اے این ایف نے کارروائی کے دوران حیدر آباد میں گرفتار ملزم سے 3 کلو چرس برآمد کی۔

اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک سے موٹر سائیکل سوار کے قبضے سے1 کلو ہیروئن اور 500 گرام آئس برآمد کی گئی۔

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید