• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانئ پی ٹی آئی سے آج مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا امکان


پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی سے آج پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی آج 2 بجے بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کرے گی۔

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی بانئ پی ٹی آئی کو مذاکرات کے پہلے دور کے بارے میں آگاہ کرے گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی آئندہ کی حکمتِ عملی کے بارے میں مشاورت بھی کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا تھا کہ مذاکرات میں اگر سنجیدگی نظر آئی تب سول نافرمانی کی کال واپس لینے پر سوچا جائے گا۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مذاکرات میں اپنے دو بنیادی نقاط پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا تھا کہ پہلا مطالبہ بانئ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا قیام دوسرا مطالبہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید