آج ملک بھر میں سب سے زیادہ سردی اسکردو میں ریکارڈ کی گئی جہاں پارہ منفی 13 ڈگری تک گر گیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق لیہہ، کشمیر میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر گلگت اور استور میں درجۂ حرارت منفی 8 ڈگری، کوئٹہ میں منفی 6، قلات میں منفی 5، ہنزہ میں منفی 5، دیر میں منفی 4، راولا کوٹ میں منفی 3، سیدوشریف، چترال، مالم جبہ میں منفی 2 ڈگری جبکہ مری اور گڑھی دوپٹہ میں درجۂ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق پشاور، اٹک اور اسلام آباد میں درجۂ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب گوپس میں منفی9، ہنزہ، قلات، زیارت میں منفی 5 ڈگری، دیر اور کالام میں منفی4، فیصل آباد میں 4، ملتان میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔