• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: درجۂ حرارت 9 ڈگری ہونے کا امکان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

 کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوائیں شمال مشرق سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے۔

دوسری جانب  ملک کے بیشتر شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع میں موسم شدید سرد ہے، وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم سرد و خشک رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم  درجۂ حرارت منفی6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید