کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر فائرنگ کر کے صحافی کو زخمی کرنے کے مقدمے میں ملزم ارمغان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر فائرنگ کر کے صحافی کو زخمی کرنے کے مقدمے کی سماعت انسدادِ دہشت گردی کی منتظم عدالت میں ہوئی جہاں ملزم ارمغان کو پیش کیا گیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ملزم نے صحافی ندیم احمد کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا، مدعیٔ مقدمہ نے ملزم کو شناخت کر لیا ہے۔
پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ صحافی ندیم احمد کو زخمی کرنے کا مقدمہ بہادر آباد تھانے میں درج ہے۔
بعد ازاں عدالت نے ملزم ارمغان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔