• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم نے امریکا کو دوٹوک الفاظ میں ابسلوٹلی ناٹ کہہ دیا: عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امریکا کو دوٹوک الفاظ میں ابسلوٹلی ناٹ کہہ دیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف ایک طرف مذاکرات کا ڈرامہ کھیل رہی ہے اور دوسری طرف سول نافرمانی کی تحریک کا بھی ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف سوشل میڈیا پر اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلاتِ زر نہ بھیجنے پر اکسا رہی ہے، ذلفی بخاری، شہباز گِل اور شہزاد اکبر جیسے لوگ اس مہم میں پیش پیش ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے فتنے اور فتنہ پارٹی کی ملک دشمنی کو مسترد کر دیا ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے رواں سال ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھیجی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے قیدی نے ڈیڑھ سال قوم کو بتایا کہ امریکی غلامی سے آزاد کراؤں گا، اب ایک مہینے سے امریکی لابی کو پاکستان میں مداخلت کرنے کی درخواستیں کر رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے اندرونی معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دے گا، جنہیں امریکی غلامی سے آزادی حاصل کرنی تھی وہ اب امریکا کو مداخلت کے لیے منتیں کر رہے ہیں۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کا قیدی این آر او مانگنے کے لیے کسی کے بھی پاؤں پکڑنے کے لیے تیار بیٹھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید