وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایک کھلاڑی آیا تھا وہ ملک کے ساتھ کھیل کر چلا گیا۔
الحمرا لاہور میں تقریب سے خطاب میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان میں فن اور فنکاروں کو فروغ دینا ہے، رلانا آسان مگر ہنسانا مشکل ہے، فنکار برادری یہ مشکل کام کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہنے کو تو ایک کھلاڑی بھی آیا تھا لیکن وہ ملک کے ساتھ کھیل کر چلا گیا۔
وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ آج قائد اعظم اور نواز شریف کی سالگرہ کا دن ہے، میرے قائد اتنی عمر میں بھی توانا ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ صاف ستھرا پنجاب کے نام سے سب سے بڑا پروگرام شروع ہوا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی کرتا ہوا نظر آئے گا۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ رلانا آسان مگر ہنسانا مشکل ہے، فنکار برادری یہ مشکل کام کرتی ہے، ہم نے پاکستان میں فن اور فنکاروں کو مزید فروغ دینا ہے۔