• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کےخاتمے کے بعد عطاء تارڑ کو اپنے بیانات پر پچھتاوا ہو گا: ظاہر شاہ طورو

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ حکومت کے خاتمے کے بعد عطاء تارڑ کو اپنے بیانات پر پچھتاوا ہو گا۔

ظاہر شاہ طورو نے لیگی رہنما عطاء تارڑ سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ عطاء تارڑ کا ملٹری کورٹ میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق بیان مضحکہ خیز ہے، یہ بیانات کل عطاء تارڑ کے گلے کا ہار بنیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری ملک میں سویلین کے ٹرائلز فوجی عدالتوں میں مناسب نہیں۔

ظاہر شاہ طورو نے یہ بھی کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے قیدیوں کی رہائیوں کے لیے تمام قانونی راستے اختیار کرے گی۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کی کارروائی عالمی قانون کے تقاضوں کے مطابق ہے، اس پر انٹرنیشنل پارٹنرز کو یقین دلائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کے خلاف ملک سے باہر بھی لابنگ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی ادارے پر حملہ کیا ہو تو ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہوتا ہے، دفاعی تنصیبات پر حملہ کرتے ہیں تو ادارہ سزا دیتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید