• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے سلمان خان سے محبت تھی، سشمیتا کا انکشاف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سشمیتا سین نے سلمان خان کےلیے اپنی محبت کا انکشاف کرتے ہوئے ’میں نے پیار کیا‘ کے پوسٹرز کو مقدس قرار دیا ہے۔

نامور اداکارہ سشمیتا سین کا کہنا ہے کہ سلمان خان ان کی محبت ہیں اور یہ بھی کہا کہ ان کے لیے فلم میں نے پیار کیا کے پوسٹرز مقدس ہیں۔ 

اداکارہ سشمیتا سین 1999 کی فلم ’بیوی نمبر 1‘ میں سلمان خان کے مقابل جلوہ گر ہوئیں لیکن وہ اس سے کئی سال قبل ہی بطور پرستار سلمان خان کی محبت میں گرفتار تھیں۔ 

ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سشمیتا سین کا کہنا تھا کہ ’’جو بھی پاکٹ منی ملتی، میں سلمان خان کے پوسٹرز خریدتی۔ ان دنوں فلم میں نے پیار کیا ریلیز ہوئی تھی، اس لیے میرے پاس اس فلم کے کبوتروں کی تصویر بھی تھی کیونکہ وہ سلمان خان کی فلم سے جڑی ہوئی تھی۔‘‘

انہوں نے ان پوسٹرز کو ’مقدس‘ قرار دیا اور بتایا، ’’میرے والدین ہمیشہ کہتے تھے کہ اگر ہوم ورک وقت پر نہ ہوا تو یہ پوسٹرز ہٹا دیے جائیں گے۔ اس لیے میں ہمیشہ وقت پر ہوم ورک مکمل کرتی تھی کیونکہ وہ پوسٹرز میرے لیے بہت اہم تھے۔ میں اس آدمی کی محبت میں گرفتار تھی۔‘‘

خیال رہے کہ سشمیتا سین اور سلمان خان فلم بیوی نمبر 1 کے علاوہ تم کو نہ بھول پائیں گے اور میں نے پیار کیوں کیا؟ میں بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہوچکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید