• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال 2024ء غیر قانونی طریقے سے اسپین جانے والوں کیلئے خطرناک ترین سال ثابت

  

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سال 2024ء غیر قانونی طریقے سے اسپین جانے والوں کیلئے خطرناک ترین سال ثابت ہوا۔

اسپین کی ایک غیر سرکاری تنظیم کے مطابق 2024ء میں 10 ہزار سے زائد افراد کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا یعنی 30 افراد یومیہ اس کوشش میں جان سے گئے کہ کسی طرح کشتی میں سوار ہو کر اسپین پہنچ جائیں۔

یہ اعداد و شمار گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال 58 فیصد زائد ہیں۔

اسی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں میں 1538 بچے اور 421 خواتین بھی شامل ہیں، اس حوالے سے 2024ء میں اپریل اور مئی سب زیادہ خطرناک ثابت ہوئے۔

این جی او کے اعداد و شمار 15 دسمبر 2024ء تک کے ہیں جن کے مطابق 10 ہزار 457 اموات کا ڈیٹا ملا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپ جانے والوں کے لیے خطرناک راستوں میں سے ایک اٹلانٹک روٹ ہے۔

مغربی افریقا سے ہزاروں تارکین وطن افریقا کے قریب کینری آئی لینڈ پر قدم رکھتے ہیں جو اسپین کی عمل داری میں آتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید