• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ وقاص اکرم کا چیئرمین پی اے سی معاملے پر ردعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ترجمان شیخ وقاص اکرم نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے معاملے پر ردعمل دے دیا۔

ایک بیان میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کے خطوط پر بانی پی ٹی آئی کے حکم پر جواب لکھے گئے، پارٹی اور بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا کہ نامزد کرنے کا اختیار ہمارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد نام کو ہی تسلیم کیا جائے، چارٹر آف ڈیموکریسی کے مطابق چیئرمین پی اے سی کا عہدہ اپوزیشن کا حق ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور رانا تنویر کو پی ٹی آئی حکومت نے نام آنے پر بنایا تھا، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہم کمیٹی کمیٹی نہیں کھیلنا چاہتے۔

قومی خبریں سے مزید