• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف سے ملاقات کیلئے ن لیگ جاپان کا وفد جلد پاکستان آئے گا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کا وفد سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کےلیے عنقریب پاکستان جائے گا۔ وفد کی قیادت ن لیگ کے مرکزی رہنما شیخ قیصر محمود اور ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان کریں گے۔

اس سلسلے میں شیخ قیصر محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اوورسیز نواز شریف کو پاکستان کا مسیحا سمجھتی ہے، جنہوں نے اپنے ادوار میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان دوبارہ ترقی کی منازل طے کرے گا اور عوامی مسائل کا حل ممکن ہوگا۔

ملک نور اعوان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ہمیشہ سے مسلم لیگ (ن) کے لیے ایک اہم ستون رہے ہیں۔

انہوں نے نواز شریف کی ملک کےلیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

وفد کے دورے کا مقصد پارٹی قیادت سے ملاقات کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ ن لیگ جاپان نے اس موقع پر نواز شریف کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اعلان کیا۔

یہ وفد پاکستان میں مختلف عوامی تقریبات میں شرکت کرے گا اور پارٹی قیادت کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور تجاویز سے آگاہ کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید