• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر کے بل پر دستخط سے پارلیمنٹ کی بالادستی ثابت ہوگئی، حافظ حمداللّٰہ

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سینئر رہنما حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے مدارس بل پر دستخط کرنے سے پارلیمنٹ کی بالادستی ثابت ہوگئی۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں حافظ حمداللّٰہ نے دینی مدارس بل پر صدر کے دستخط پر ردعمل دیا اور کہا کہ بل پر دستخط سے دینی حلقوں میں آصف زرداری کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے مدارس بل پر دستخط کرنے سے پارلیمنٹ کی بالادستی بھی ثابت ہوگئی، اس معاملے پر صدر آصف علی زرداری کے مشکور ہیں۔

جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کہ پارلیمان کے بنائے ہوئے قانون پر دستخط سے مولانافضل الرحمان کا موقف تسلیم کیا گیا۔ قوم جے یو آئی کارکنان اور مدارس مبارکباد کے مستحق ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے بھی مدارس معاملے میں آخرکار مثبت کردار ادا کیا، وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کا مدارس معاملے میں مثبت کردار قابلِ تحسین ہے۔

حافظ حمداللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور دینی مدارس کے قائدین کی کوششوں سے یہ معرکہ سر ہوا۔ دینی مدارس کی ملک میں ان گنت خدمات ہیں جنہیں نظرانداز کرنا ناانصافی ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید