• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں 24 گھنٹے کے دوران 3 طیاروں کو حادثات


دنیا بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 3 طیاروں کو حادثات پیش آگئے۔

کینیڈا اور ناروے میں مسافروں طیاروں نے ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے، 2 طیاروں کے لینڈنگ گیئر میں خرابی حادثات کی وجہ بنی۔

ہیلی فیکس میں لینڈنگ کے دوران ایئر کینیڈا کا مسافر طیارہ آگ لگنے کے حادثے میں محفوظ رہا۔

ناروے میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر گیا، طیارے میں سوار تمام 182 افراد محفوظ رہے۔

ڈچ میڈیا رپورٹس کے مطاب نیدرلینڈز کا مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہوا لیکن 176 مسافر اور 6 کریو اراکین محفوظ رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے کے اوسلو ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔ ٹیک آف کے فوراً بعد مسافر جہاز کا ہائیڈرولک سسٹم فیل ہوا، طیارہ بحفاظت واپس لینڈ کر گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید