شام کے عبوری رہنما احمدالشرع نے کہا ہے کہ شام میں انتخابات کے انعقاد میں 4 سال لگ سکتے ہیں۔
عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عبوری لیڈر احمدالشرع نے کہا کہ شام میں آئین کی تیاری میں تین سال تک لگ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی ڈائیلاگ کانفرنس میں تحرير الشام کی تحلیل کا اعلان کریں گے۔
احمدالشرع کا کہنا تھا کہ شام کے روس کے ساتھ اسٹریٹجک مفادات ہیں۔ عبوری شامی رہنما نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے روس شام سے تعلقات کو غیرموزوں طریقے سے چھوڑ دے۔
انہوں نے کہا کہ شام کی وزارت دفاع کرد فورسز کو اپنی صفوں میں ضم کرے گی۔ امید ہے ٹرمپ انتظامیہ شام پر سے پابندیاں اٹھا لے گی۔