• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے شہری بہت سے مسائل سے نبرد آزما ہیں: علی خورشید

اپوزیشن لیڈر علی خورشید---فائل فوٹو
اپوزیشن لیڈر علی خورشید---فائل فوٹو 

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری بہت سے مسائل سے نبرد آزما ہیں۔

علی خورشیدی نے بہادر آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ کراچی کے انفرا اسٹرکچر سے متعلق بے شمار مسائل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی دارالحکومت ہے، بی آر ٹی کے پراجیکٹ کراچی کی بہتری کے لیے آنے تھے، گرین لائن ادھوری پڑی ہے اس کا کام رکا ہوا ہے۔

علی خورشیدی نے یہ بھی کہا ہے کہ جب سے نئی بلدیاتی حکومت بنی ہے ضلع شرقی سے متعلق ایک مسئلہ ہے، شہری حکومت کو تو آپ با اختیار نہیں بنا رہے۔

قومی خبریں سے مزید