• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریگی ماڈل ٹاؤن کیلئے ایکسپریس بی آر ٹی سروس شروع کرنے کا مطالبہ

پشاور ( وقائع نگار )ریگی ماڈل ٹاؤن کے مکینوں نے ٹرانس پشاور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آر ایم ٹی کیلئے ایکسپریس بی آر ٹی فیڈر سروس چلائی جائے ۔ٹاؤن کیلئے اس وقت بی آر ٹی فیڈر سروس چل رہی ہے جبکہ ڈی ایچ اے کیلئے بھی یہ سروس جاری ہے تاہم دونوں فیڈرز روٹ پر ناصر باغ روڈ پر درجنوں سٹاپس ہیں جس سے ریگی ماڈل ٹاؤن کیلئے سفر کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے چونکہ ڈی ار 14اے اسلامیہ کالج سٹاپ سے سیدھا ڈی ایچ اے اور پھر ڈی ایچ اے سے سیدھا اسلامیہ کالج سٹاپ جانا پڑتا ہے لیکن ریگی ماڈل ٹاؤن کیلئے ڈی ار اے 14اسلامیہ کالج سے ٹاؤن تک نہ صرف ناصر باغ روڈ پر سٹاپس پر رکتی ہیں بلکہ ٹاؤن کے اندر بھی پھر سٹاپس کرنے ہوتے ہیں جس سے ڈی ار 14میں سفر کا دورانیہ چالیس سے پچاس منٹ تک پہنچ جاتا ہے جس سے طلبہ اور روزگار کرنیوالے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لہذا سفر کے دورانیہ کو کم کرنے کیلئے ریگی ماڈل ٹاؤن کیلئے ایکسپریس فیڈر بسیں شروع کی جائیں یا ڈی ار 14بسوں کے روٹ میں ناصر باغ روڈ سٹاپوں پر نظر ثانی کی جائے۔
پشاور سے مزید