• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس چیف کے دھرنے ختم کرنے کے بیان پر وضاحت آگئی

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو - فوٹو: اسکرین گریب
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو - فوٹو: اسکرین گریب

ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کے بیان پر وضاحت آگئی۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کراچی پولیس چیف کے کہنے کا مقصد دھرنوں کو ختم کرنا نہیں تھا۔ بلکہ دھرنوں کو اس طرح کیا جائے کہ ٹریفک کی روانی میں کوئی تعطل پیدا نہ ہو۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس چیف کا دھرنے ختم کروانے کا حکم سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔ مذکورہ خبر کو دھرنوں کے خاتمے سے منسلک کرنا بےبنیاد اور غلط فہمی ہے۔

خیال رہے کہ گارڈن پولیس ہیڈکوارٹرز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ افسران کو ہدایات مل چکی ہیں مغرب سے پہلے سڑکوں کو کلیئر کردیں گے۔

مغرب سے پہلے کوشش کریں گے کہ روڈ کلئیر کردیں۔ افسران کو ہدایات دے دی ہیں اس پر ہم سختی کریں گے۔ کسی نے سڑک بند کرنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو بھرپور نمٹیں گے۔

قومی خبریں سے مزید