• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی۔

وزیرِ خزانہ نے امریکی سفیر کو پاکستان کے معاشی نقطہ نظر سے متعلق بتایا۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِ خزانہ نے میکرو اکنامک استحکام کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر زور دیا۔

محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف سے قرض سہولت فراہم کرنے پر امریکا کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، امریکا پاکستانی مصنوعات اور خدمات کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے۔

ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے خاص طور پر بڑھتے ہوئے آئی ٹی ایکسپورٹ سیکٹر پر روشنی ڈالی اور آئی ٹی، ڈیجیٹل خدمات شعبوں میں تجارت بڑھانے کے امکانات کو بھی اجاگر کیا۔

محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا قریبی اقتصادی تعلقات سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے امریکا اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور پائیدار تعلقات کو سراہا۔

پاکستان نے اقتصادی اصلاحات و ترقی کی حمایت جاری رکھنے کے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید