• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نمائش چورنگی، ملیر پر پولیس کارروائی، شیلنگ اور پتھراؤ، متعدد مظاہرین زیرحراست

کولاج فوٹو: اسکرین گریب
کولاج فوٹو: اسکرین گریب

کراچی میں نمائش چورنگی پر جاری مرکزی دھرنے پر پولیس نے ایکشن لیا، موٹرسائیکلیں اور چوکی نذر آتش کردی گئیں جبکہ پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔ 

پارا چنار میں قیام امن کےلیے کراچی میں کچھ دنوں سے کئی مقامات پر دھرنا دینے والی جماعت کے دھرنے آج صرف چار رہ گئے۔ نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ پر مرکزی دھرنے پر پولیس نے ایکشن لیا۔ اس دوران پولیس کی جانب سے شیلنگ اور مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔ 

مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے پولیس کی بھاری نفری نمائش چورنگی پہنچی۔ اینٹی رائٹس فورس کے علاوہ واٹر کینن بھی نمائش چورنگی لایا گیا۔

اس دوران پولیس موبائل، پولیس چوکی اور اہلکاروں کی 6 موٹر سائیکلیں نذر آتش کردی گئیں جبکہ پتھراؤ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس نے نمائش چورنگی سے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے ملیر 15 سے بھی پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

ملیر کے مختلف مقامات پر پولیس اور رینجرزکی بھاری نفری موجود ہے۔ پولیس نے نیشنل ہائی وے کالا بورڈ کو ٹریفک کےلیے کھلوادیا۔

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

علاوہ ازیں کامران چورنگی، گلستان جوہر، عباس ٹاؤن اور گولی مار میں دھرنے جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید