چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ حج گروپ ایک نظم اور قانون کے تحت خدمات فراہم کر رہے ہیں، اس کے کوٹے کو ختم کرنے کی بات مناسب نہیں ہے۔
اپنے بیان میں طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ وفاقی وزارت مذہبی امور کو اس معاملے کی حساسیت کا خیال رکھنا ہوگا، پرائیویٹ حج گروپ کے ساتھ ایک لاکھ سے زیادہ افراد کا روزگار وابستہ ہے۔
طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ان کو روزگار سے محروم کرنے کی کوشش کرنا دانشمندانہ بات نہیں ہوگی، امید ہے وزیراعظم، وفاقی کابینہ اور وفاقی مذہبی امور لازماً غور کریں گے۔