• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے، احسن اقبال

احسن اقبال: فوٹو فائل
احسن اقبال: فوٹو فائل

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ قومی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے، ہم سب اس بات پر متفق ہیں بس کافی ہوگیا۔

 اڑان پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ جہاں چیلنجز ہیں وہاں دوسری جانب بے پناہ مواقع بھی ہیں، وزیراعظم کے دلیرانہ فیصلوں سے ملک کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں سماجی ترقی کی جانب خصوصی توجہ دینا ہوگی، ماحولیاتی تبدیلی ہمارے لیے کس قدر نقصان دہ ہے،  وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ کے تحت 10ہزار ارب دیتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئی ملک، کارخانہ، ادارہ ادھار پر زیادہ عرصے نہیں چل سکتا، پاکستان کےلیے اڑان پاکستان کا سفر کوئی نیا نہیں ہے، شہباز شریف کی قیادت میں ہمیں پاکستان کی معیشت کو ترقی دینا ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ آبادی اور وسائل میں عدم توازن کو درست کرنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید