• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرامن دھرنوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہیں، ایم ڈبلیو ایم

ترجمان مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی طرف سے پرامن دھرنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہیں۔ 

ترجمان ایم ڈبلیو ایم کے مطابق ریاستی جبر اور اشتعال انگیزی کا حکومتی سلسلہ تاحال جاری ہے، کراچی میں پرامن دھرنوں پر شیلنگ و لاٹھی چارج پیپلز پارٹی حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ 

ترجمان نے کہا کہ کراچی میں پر امن مظاہرین سے ان کا جمہوری حق چھیننا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

قومی خبریں سے مزید