دنیا بھر میں سالِ نو کی آمد کا جشن جاری ہے، سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں سال 2025 کا آغاز ہوا، رات 12 بجتے ہی آکلینڈ کے اسکائی ٹاور سے پھوٹتی روشنیوں نے آسمان جگمگا دیا۔
آسٹریلیا میں سال نو کا استقبال سڈنی ہاربر برج پر رنگ و نور کی بارش اور شاندار آتش بازی سے کیا گیا، ہانگ کانگ میں وکٹوریا ہاربر پر رنگا رنگ آتش بازی کی گئی۔
دنیا بھر میں نئے سال کے استقبال کی چند خوبصورت تصاویر دیکھیے۔