وزیراعظم کی میثاق معیشت کی پیشکش پر اپوزیشن کی جانب سے ردِعمل سامنے آگیا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ میثاق معیشت تب کامیاب ہوگا جب وزیراعظم اور خاندان اپنی دولت ملک میں واپس لائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دھرنوں نے معیشت کا دھڑن تختہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی
انہوں نے کہا کہ میثاق معیشت تب کامیاب ہوگا جب اشرافیہ اپنی دولت اور کاروبار اس ملک میں واپس لائیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ اشرافیہ کو مراعات عام لوگوں کے معیار زندگی بہتر کرنےپر خرچ ہوگی تب میثاق معیشت کامیاب ہوگا۔
شبلی فراز نے کہا کہ عدالت، انصاف اور قانون کی حکمرانی ہوگی تب میثاق معیشت کامیاب ہوگا۔ ورنہ یہ فقط عوام کو گمراہ کرنے کا کھوکھلا نعرہ ہے۔