• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست کیخلاف بلوے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اے ٹی سی کراچی

انسداد دہشت گردی منتظم عدالت (اے ٹی سی) نے ریمارکس دیے ہیں کہ ریاست کے خلاف بلوے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

اے ٹی سی کراچی میں نمائش چورنگی پر پولیس پر حملے کے کیس کی سماعت ہوئی، گرفتار 19 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جسے عدالت نے مسترد کردیا اور عدالتی ریمانڈ پر انہیں جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے، جبکہ ملزمان کے پتھراؤ سے 3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ملزمان کا ریمانڈ نہیں بنتا۔

عدالت نے دوران سماعت استفسار کیا کہ ملزمان کو پتھر کس نے دیے؟ کیا بوری بھر کر رکھی ہوئی تھی؟

ریمارکس میں کہا گیا کہ ریاست کے خلاف بلوے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اپنے حق کے لیے احتجاج کریں لیکن حق کےلیے قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔

عدالتی ریمارکس میں مزید کہا گیا کہ پولیس کی عزت کریں، پولیس کی وجہ سے ہم سب محفوظ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید