وفاقی حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے کل 2 جنوری کے اجلاس کا وقت تبدیل کیاگیا ہے۔
ترجمان کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کا اجلاس کل ساڑھے 11 بجے کے بجائے سہ پہر ساڑھے 3 بجے ہوگا۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس کے وقت میں تبدیلی اراکین کی درخواست پر کی گئی،حکومت اپوزیشن اجلاس کی صدارت اسپیکرسردار ایاز صادق کریں گے۔