• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹل سے 80 گاڑیوں کا قافلہ آج پارا چنار جائے گا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امن کمیٹیوں کی ضمانت پر 80 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ آج ٹل سے پہلا قافلہ پارا چنار جائے گا۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چودھری نے کہا ہے کہ امن کمیٹیاں کسی کو قافلے یا معاہدے کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گی۔

آئندہ چند روز میں مسافر گاڑیوں کو بھی قافلے کی صورت میں لے جائے جانے کا امکان ہے۔

پولیس اور ایف سی کی نگرانی میں مال بردار گاڑیوں میں تیل، گندم، اجناس، دوائیں اور دیگر سامان کرم پہنچایا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مختلف مراحل میں مقامی لوگوں نے 15 دن میں اسلحہ ریاست کے پاس جمع کرانے کا وعدہ کیا ہے، مقامی بنکرز کا خاتمہ ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ 

معاہدے کی روشنی میں بنائی گئی امن کمیٹیاں مقامی افراد، قبائلی اور سیاسی قیادت پر مشتمل ہیں جن میں تمام مسالک اور فقہ کے افراد شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید