پاکستان نے سلامتی کونسل سے غزہ میں انسانی بحران روکنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور فلسطینی مسئلے پر پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں جو کچھ کر رہا ہے وہ جنگ نہیں، بے دخلی، نسلی صفایا اور تباہی کی مہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری یو این چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے دفاع کے لیے متحد ہو۔ ہم تاریخ کے ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑے ہیں۔
پاکستان نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا مطالبہ دہرایا اور کہا کہ فلسطینی رکنیت اخلاقی ضرورت ہے جو دو ریاستی حل کی ناقابل واپسی ضمانت ہوگی۔