سال 2024ء میں بھارت کی جانب سے سیزفائر لائن کی 25 خلاف ورزیاں کی گئیں۔
بھارت کی جانب سے 565 فائرنگ کے واقعات ہوئے،61 بار ائیر اسپیس کی خلاف ورزی جبکہ 181 بار ٹیکٹیکل ائیر والیشن کی گئی۔
سیزفائر کی خلاف ورزیوں میں 365 افسروں اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افواجِ پاکستان، انٹیلی جنس، پولیس، قانون نافذ کرنے والے ادارے روزانہ کی بنیاد پر169سے زائد آپریشنز کر رہے ہیں۔
سال 2024ء میں ان آپریشنز کے دوران 925 دہشت گرد ہلاک اور 73 انتہائی مطلوب دہشت گردہلاک کردیے گئے۔
14 مطلوب دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو قومی دھارے میں شامل کیا، 2 خودکش بمبار گرفتار کرکے ملک کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا، ان آپریشنز میں 383 جوانوں اور افسروں نےجام شہادت نوش کیا۔
رواں سال بھارت کی جانب سے 25 بارسیز فائر کی خلاف ورزیاں کی گئیں، بھارت کی جانب سے 565 فائرنگ کے واقعات ہوئے،61 بار ائیر اسپیس کی خلاف ورزی جبکہ 181 بار ٹیکٹیکل ائیر والیشن کی گئی،سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں 365 افسروں اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
سال 2024ءکے دوران آرمی چیف کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی سےاہم ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ،غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔
سال 2024 ءمیں غیرملکی جریدے نے بھی آرمی چیف کو دہشت گردوں کے خلاف توانا آواز بننے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
آرمی چیف دہشت گردوں، خوارج، اُن کے سہولت کاروں کے بارے میں واضح اور دو ٹوک موقف رکھتے ہیں۔
پاک افغان بارڈر پر 98 فیصد پاک ایران باڈر باڑ لگانے کا کام مکمل کیا جاچکا جبکہ پاک ایران بارڈر پر فینسنگ مکمل ہوچکی ہے۔
رواں سال غیرقانونی سرگرمیوں اسمگلنگ، بجلی چوری، بھتہ خوری، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے متعدد بین الاقوامی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات مستحکم ہوئے۔
گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت 6 اضلاع میں 15825 ایکٹر اراضی مختلف فصلوں کاشت کے قابل بنائی گئی۔
سال 2024 کے دوران کئی فوجی مشقوں کا انعقاد کیا گیا، 8 ممالک نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لیا۔
ان میں چائنا جوائنٹ ایکسرسائز وارئیر 8، روس کے ساتھ ڈروزبا 7 اور امریکا کے ساتھ اسپیشل فورسز ایکسرسائز نمایاں ہیں۔