• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے اپنا ایجنڈا فائنل کر لیا: شوکت یوسفزئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے لیے اپنا ایجنڈا فائنل کر لیا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج حکومت کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہو گا، پی ٹی آئی 2 نکات کو سرِ فہرست رکھے گی۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ 2 نکات پر عمل درآمد ہو گا تب بات چیت آگے بڑھ سکے گی، پہلا مطالبہ ہے کہ پی ٹی آئی کے گرفتار تمام کارکنوں کو رہا کیا جائے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ دوسرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، ان 2 مطالبات پر پی ٹی آئی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی طرف سے سول نافرمانی کی تحریک برقرار ہے، حکومتی کمیٹی کا رویہ سنجیدہ رہا، مطالبات پر عمل درآمد ہوا تو تحریک کی واپسی پر بات ہو سکتی ہے۔

شوکت یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے 2 نکات پر لچک نہ دکھائی تو سول نافرمانی کی تحریک جاری رہے گی،  تحریک انصاف احتجاج کے لیے اپنا لائحہ عمل بنائے گی،  حکومت کے پاس 30 جنوری تک کا وقت ہے۔

قومی خبریں سے مزید