شرائط لکھ کر حکومت کے سامنے پیش کرنے پر پی ٹی آئی ارکان تقسیم ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف مذاکراتی ارکان کی اکثریت شرائط لکھ کر نہیں دینا چاہتی۔
ذرائع کے مطابق اگر حکومت لکھ کر میثاق معیشت یا کوئی نکتہ سامنے لاتی ہے تو پی ٹی آئی اپنا موقف رکھے گی۔
ذرائع کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا اور عمر ایوب تحریری طور پر کوئی نکتہ سامنے رکھنے کے حق میں نہیں۔ ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق بانی نے دو نکات کو میڈیا کے سامنے رکھنے کا کہا تھا۔
علی امین گنڈاپور نے تحریری شرائط پر جیو نیوز سے گفتگو کی۔ علی امین گنڈاپور سےسوال کیا گیا کہ تحریری طور پر دو نکات کو سامنے رکھیں گے؟
جس پر علی امین نے کہا حکومت کی جانب جیسا رویہ ہوگا ویسے ہم جواب دیں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت لکھ کر دیتی ہے تو ہم بھی تحریری طور پر دیں گے۔