پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ احسن محسن سے ان کی شادی کے لیے راضی نہیں تھیں۔
منال خان اور ایمن خان نے ’جیو نیوز‘ کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُن دونوں بہنوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بات کی۔
منال خان نے پوڈ کاسٹ کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ایمن کو شادی کے وقت والد کی مکمل سپورٹ حاصل رہی لیکن میری شادی کے وقت بابا حیات نہیں تھے لیکن میں نے بابا کو ان کی زندگی میں بتا دیا تھا کہ میں کسی کو پسند کرتی ہوں اور اس سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ میری والدہ نے احسن محسن کو ریجیکٹ کر دیا تھا کیونکہ وہ اُنہیں کچھ خاص پسند نہیں کرتی تھیں مگر والد نے میرے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر منال کو احسن محسن پسند ہے تو میں راضی ہوں۔
اداکارہ نے بتایا کہ جب والد راضی ہو گئے تو والدہ نے بھی احسن محسن کو اپنے داماد کے طور پر قبول کر لیا۔