• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار

— فائل فوٹو
 — فائل فوٹو

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار کر لیے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں میں 18 لاکھ سے زائد مالیت کی 10 کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ کورنگی کراچی میں ایک ملزم کے قبضے سے 1.605 کلو منشیات برآمد ہوئی اور اس ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی 9 سے ملزم کے قبضے سے 3.6 کلو سونا، خان چوک کوئٹہ کے قریب ملزم سے 3.6 کلو چرس جبکہ جھنگ روڈ فیصل آباد میں بھوانہ چوک کے قریب ملزم سے 1 کلو آئس برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان اے این ایف نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں بحریہ ٹاؤن کے قریب 6 عدد بیگوں میں چھپائی گئی 500 گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار کیے گئے تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید