دادو میں نویں جماعت کے طالب علم کی لاش کنویں سے برآمد ہوئی ہے۔
طالب علم کے والد نے گزشتہ روز بیٹے کی گمشدگی کی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروائی تھی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ گاؤں ٹگا میں پیش آیا ہے اور بچے کی عمر 14 سال ہے۔
پولیس نے بتایا کہ بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔