• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اےاین ایف کی کارروائیاں: 70 کروڑ کی منشیات برآمد، 15 ملزمان گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان (اے این ایف) کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کے خلاف 10 کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جس کے نتیجے میں 70 کروڑ روپے کی 37 کلو سے زائد منشیات برآمد جبکہ 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر نائیجیریا سے آنے والے مسافر سے 7.5 کلو ویڈ، پشاور ایئر پورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 980 گرام آئس جبکہ کراچی ایئر پورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 402 گرام آئس برآمد کی گئی۔ 

اسی طرح لاہور ایئر پورٹ سے سعودی عرب جانے والے مسافر سے 150 گرام نشہ آور گولیاں، جی ٹی روڈ نوشہرہ پر 2 ملزمان سے 2.4 کلو افیون، 6 کلو ہیروئین، 1.2 کلو چرس اور 3 کلو آئس برآمد کی گئی ہے۔ 

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق ایم ون اسلام آباد پر 4 ملزمان سے 140 گرام افیون، 150 گرام ہیروئن، 1.2 کلو چرس اور 1.1 کلو آئس برآمد ہوئی ہے۔ 

کوئٹہ میں دو کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان سے 10 کلو ہیروئین اور 2 کلو آئس برآمد کی گئی ہے۔

کراچی میں یونیورسٹی کے قریب سے ملزم سے 98 گرام چرس اور 20 گرام آئس برآمد کی گئی ہے۔

اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید