تھائی لینڈ کی وزیراعظم پیتونگاترن شیناوترا نے اپنے 400 ملین ڈالرز سے زیادہ کے اثاثے ظاہر کر دیے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کی جماعت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان اثاثوں میں 20 لاکھ ڈالرز سے زائد مالیت کے 200 ڈیزائنرز کے ہینڈ بیگ اور کم از کم 75 لگژری گھڑیاں شامل ہیں جن کی مالیت تقریباً 50 لاکھ ڈالرز ہے۔
37 سالہ پیتونگاترن شیناوترا سابق وزیراعظم تھاکسن شیناواترا کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جنہوں نے گزشتہ سال ستمبر میں عہدہ سنبھالا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیتونگاترن شیناوترا قومی انسدادِ بدعنوانی کمیشن (NACC) کو اپنے اثاثوں اور واجبات کا اعلان کرنے کی پابند تھیں، اسی سلسلے میں آج انہوں نے اپنے اثاثوں کا اعلان کیا ہے۔
خاتون وزیرِ اعظم کے پاس نقد رقم اور انہوں نے سرمایہ کاری بھی کی ہوئی ہے۔
ان کے اثاثوں میں لندن اور جاپان میں جائیداد بھی شامل ہے۔