• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کی ترجیح اپنی نہیں بلکہ 9 مئی کے اسیروں کی رہائی ہے، شیخ وقاص اکرم

اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی کی ترجیح اپنی نہیں بلکہ 9 مئی اور 26 نومبر کے اسیروں کی رہائی ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر واقعات کی جوڈیشل انکوائری اور اسیروں کی رہائی بانی کا مطالبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کی ترجیح اُن کی اپنی رہائی سے پہلے 9 مئی اور 26 نومبر کے اسیروں کی رہائی ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ انسانی حقوق پر بات کرنا کوئی مداخلت نہیں ہوتی، انسانی حقوق پر بات کرنا سب پر لازم ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ووٹ کا حق سمیت کئی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، اوورسیز کو اس طرح ٹریٹ کیا گیا تو وہ پیسے نہیں دیں گے۔

شیخ وقاص اکرم نے یہ بھی کہا کہ اوورسیز کی ترسیلات سے ملک کو معاشی ترقی ملتی ہے، انھیں تنگ کیا جارہا، اس وقت تو اوورسیز مایوسی کا شکار ہیں وہ نہیں آنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہی بانی پی ٹی آئی ہیں جن کے کہنے پر اوورسیز پاکستانیوں نے روشن پاکستان کےلیے بلین ڈالرز بھیجے۔

قومی خبریں سے مزید