• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان صدیقی کی فضل الرحمان سے ملاقات، اہم سیاسی امور پر گفتگو

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران سینیٹر عرفان صدیقی سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات جمہوری عمل کا اہم جزو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افہام و تفہیم سے گریز اور مذاکرات سے انکار غیر جمہوری رویہ ہے، بڑے بڑے مسائل مل بیٹھ کر آپس میں بات چیت کے ذریعے ہی طے کیے جا سکتے ہیں۔

اس دوران سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکراتی عمل میں پیشرفت سے مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا۔

ن لیگی سینیٹر نے دینی مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے کو خوش اسلوبی سے سلجھانے کےلیے جے یو آئی سربراہ کی کوششوں کو سراہا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو ہر اعتبار سے استحکام اور باہمی اتحاد کی ضرورت ہے جس کے لیے سیاسی ہم آہنگی ضروری ہے۔

قومی خبریں سے مزید